Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی کی اتنے دنوں بعد ضمانت انصاف میں تاخیر ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

اعظم سواتی کی اتنے دنوں بعد ضمانت انصاف میں تاخیر ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی اتنے دنوں کے بعد ضمانت انصاف میں تاخیر ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی پر تشدد ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے، تنقید کرنے پر مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی اتنے دنوں کے بعد ضمانت انصاف میں تاخیر ہے، اعظم سواتی نے ظلم کے خلاف دلیرانہ مؤقف اختیار کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:  امپورٹڈ حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اعظم سواتی کا کیس قانونی طور پر بنتا ہی نہیں تھا، اعظم سواتی کی ضمانت تو ہو گئ، لیکن ہمارے نظام انصاف کے چہرے پر جو سیاہ داغ اس مقدمے نے لگایا ہے اس کا دھلنامشکل ہے۔

 فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جرم صرف یہ کہ طاقتور لوگوں پر تنقید کی جرآت کیسے ہوئی ہر صوبے کی عدالت کے چکر لگوا کر پچھتر سالہ بوڑھے شیر کی ہمت توڑنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

بابر اعوان

Advertisement

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔

 انہوں نے کہا کہ شاباش عثمان سواتی، آپ نے ہمت سے ساری جگہ والد کی کے کیس کی پیروی کی، آئی ایل ایف اسلام آباد اور راولپنڈی کے وکلاء کی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 بابر اعوان نے مزید کہا کہ مجھے تحریکِ انصاف کے سینیٹرز پر فخر ہے جنہوں نے اعظم سواتی کے حقوق کی پامالی اور اُن کا پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنے پر سینیٹ سے عدالتوں تک، ٹیم بن کر اُن کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ریاستی تشدد پر آواز اٹھائی، حقیقی آزادی کے حصول تک تحریکِ انصاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر