
مسلم لیگ ن کا انتخابی مہم کیلئے بعض وفاقی وزراء کے استعفوں پر غور
مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے لیے بعض وفاقی وزراء کے استعفوں پر غور کررہی ہے۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ وطن واپسی اور پارٹی کو فعال کرنے کے معاملے پر لندن میں آج سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سمیت انتخابی مہم سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب میں اہم تبدیلیوں کا امکان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی مہم جارحانہ انداز میں چلانے کےلیے بعض وفاقی وزراء کے استعفوں پر بھی غور ہوگا۔ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ ،سعد رفیق اور ایاز صادق کو مستعفی کروانے کی تجویز زیر غور آئے گی۔
نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے اور ان کا کیسے استقبال ہوگا، اجلاس میں اس حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن میں کئی پارٹی رہنما اور اراکین پارلیمان قیادت سے شدید نالاں
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال میں بہتری کےلیے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔
اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناءاللہ، مریم اورنگزیب ،پرویز رشید و دیگر رہنما اور مسلم لیگ ن لندن کے عہدے دار شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News