Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کے پاس پاکستان کیلئے بڑے فیصلے لینے کا مینڈیٹ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پی ڈی ایم کے پاس پاکستان کیلئے بڑے فیصلے لینے کا مینڈیٹ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمودقریشی

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس پاکستان کیلئے بڑے فیصلے لینے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں لیکن پی ڈی ایم حکومت الیکشن نہیں چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استعفے قبول کرنے ہیں تو سب قبول کریں، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ عوام کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور 10 ماہ کی کارکردگی ثبو ت ہے کہ حکومت ناکام ہوئی ہے، ان کے  پاس کوئی ایکشن پلان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام نہیں دے سکی ہے جس کی وجہ سے عوام کے پاس جانا ضروری ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کا استعفوں پر دہرا معیار ہے جبکہ 125 استعفے ان کے پاس تھے، استعفے منظور کرنا چاہتے ہیں تو سب کے کرتے۔

ملک میں عام انتخابات جلد ہونگے

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جلد ہونگے جس میں عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے منظور کرنے کا کہا تھا تو اسپیکر نے کہا تھا ایک ایک کو بلا کر استعفے منظور کروں گا لیکن اب آصف زرداری کی ہدایت پر استعفے منظور کیے گئے ہیں۔

حکومت ہمارے بچھائے جال میں خود پھنس گئی

علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں استعفے منظور کیے اور ہمارے بچھائے گئے جال میں خود پھنس گئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے زیادہ سےزیادہ نشستوں پر انتخابات ہوں اور امید ہے کہ پورے ملک میں انتخابات کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، اب وہ فروری کے پہلے ہفتے میں اسٹریٹ موومنٹ کے لئے باہرنکلیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر