
عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں اہم ملاقات کی جس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا میں ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورت بھی ہوئی۔
عمران خان نے اس دوران صوبائی تنظیم کے عہدیداران کو جلد شاٹ لسٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ضرور پڑھیں؛ نظامِ انصاف کمزور کا تحفظ کرتا ہے، عمران خان
ٹکٹس صرف ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو پی ٹی آئی کیساتھ مخلص ہوں
ان کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹس کا فیصلہ میں خود کرونگا، ٹکٹس صرف ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو پی ٹی آئی کیساتھ مخلص ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News