
اعتماد کا ووٹ، عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئے ہیں، پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان ملاقات کے دوران پنجاب میں اعتماد کے ووٹ لینے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
ملاقات میں عمران خان تحریک انصاف کا مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی تحریک کا بھی جائزہ لیں گے اور قومی اسمبلی میں استعفوں سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ زمان پارک اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی جاری ہے۔
اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر، عمران خان کا استعفوں کی تجویز پر مزید مشاورت کا فیصلہ
دو روز قبل صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر کے معاملے پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے استعفوں کی تجویز پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی سے بھی استعفے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو تجویز دے دی گئی ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو پی ٹی آئی اراکین استعفے دے سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل میں لعیت و لعل پر اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تجویز دی گئی، اگر پنجاب اسمبلی عمران خان کے موقف کے مطابق تحلیل ناہ کی گئی تو اراکین مستعفیٰ بھی ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے اور پھر اسمبلی تحلیل کردیں گے، عمران خان
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے پی ٹی آئی مخالف بیانات پر پارٹی کے اندر تحفظات پائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے اندر وزیراعلیٰ کی جانب سے بعض پی ٹی آئی اراکین کے ساتھ اسمبلیوں کی تحلیل نہ کرنے کے روابط پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسمبلیوں سے اراکین کے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت مشاورت کرے گی جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں اور تحلیل کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، 09 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا امکان
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس نو جنوری کو طلب کر رکھا ہے جس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا امکان ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے 11 جنوری کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا آئندہ آجلاس 09 جنوری 2023 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق 09 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News