
ن لیگ کا اپنے سابق وزیر خزانہ کو پارٹی بدر کرنے کا فیصلہ
مفتاح اسماعیل کی ن لیگ سے ناراضگی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل معیشت پر جو بھی فیصلے کرتے تھے ہم سے نہیں اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے کرتے تھے۔
خاقان کو بچاؤ
مفتاح کو مکاؤ
ن لیگ کا اپنے سابق وزیر خزانہ کو پارٹی بدر کرنے کا فیصلہ #MiftahIsmail #BOLNews pic.twitter.com/XM2C6zf5gk— BOL Network (@BOLNETWORK) January 22, 2023
ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا شکوہ جائز ہے انکے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ مریم نواز پارٹی قائد کی ہدایت پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
اس سے قبل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے لوگوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے، عوام کا مزید پیٹ کاٹنے کی گنجائش نہیں۔ پاکستان کو اس سال 21ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرنی ہیں، رقم تعلیم، صحت کے بجائے قرضوں کی قسط پر خرچ ہورہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومتی ادارے اربوں کے خسارے میں ہیں، نجکاری نہیں ہورہی، پاکستان کا قرض بڑھ کر51 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے، ایک ہی طریقہ ہے پاکستانی مصنوعات باہر زیادہ سے زیادہ بیچنا ہونگی، گردشی قرضے کا حل کسی حکومت نے نہیں نکالا۔
انکا کہنا ہے کہ ہمیں زراعت کو آگے لے کر آنا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ ملک میں لوگوں کو حقوق دیے جائیں، مشکل معاشی حالات کی وجہ سے لوگ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
‘مزید پڑھیں: ‘جو ماضی میں بویا وہ اب کاٹ رہے ہیں، سب ذمہ دار ہیں
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 20سالوں سے قرض بڑھتا جارہا ہے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، حکومت نے 4ماہ میں فیصلے نہیں کیے جس سے ملک کا نقصان ہوا۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ حکومت اب آئی ایم ایف سے بات کررہی ہے جو خوش آئند ہے، حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News