
شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے، شرجیل انعام میمن
سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات بھی کریگی۔
بول نیوز سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے تاہم سندھ حکومت امن وامان کیلئے سیکیورٹی فراہم کریگی ۔
انہوں نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے ساری چیزیں انکی فرمائش کے مطابق ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکتا ہے ان کی ساری فرمائشیں پوری نہیں ہوسکتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 15 جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات ہوں گے، سعید غنی
صوبائی وزیر نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے پہلے بھی2 میئرز آئے ہیں لیکن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، ان کا کام صرف پروپیگنڈا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا ہے ۔
فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں پر ایم کیو ایم کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پرانی ووٹر لسٹوں پر کرائے جائیں گے۔
فیصلے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر 6 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھیی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، 30 سے زائد امیدوار انتقال کر گئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News