عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات، اعتماد کے ووٹ کی تیاریاں مکمل رکھنے پر اتفاق
عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں آج کے کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ کے منظر نامے کے حوالے سے صورتحال پر بھی بات جیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اس موقع پر رہنماؤں کے درمیان پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بھی تیاریاں مکمل رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ تحلیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کےلئے قابل قبول وقت ملنا چاہیے۔
اس حوالے سے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ اسمبلی کو خود ہی طے کرنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد حاصل ہے یانہیں۔ یہ معاملہ عدالت نے نہیں بلکہ آپ نے مل کرطے کرنا ہے۔ عدالت معاملات طے کرنے کےلئے آپ کو قابل قبول وقت دے گی۔
عدالت نے کہا کہ ممبران ہی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انھیں آفس میں رہنا ہے یا نہیں، حتمی فیصلہ ممبران کا ہی ہونا ہے۔
عدالت نے علی ظفر سے استفسارکیا کہ آپ بتاٸیں مناسب وقت کتنا ہونا چاہیے؟ آپ بتا دیں کہ کب اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں ہم اس پر آرڈر کردیتے ہیں۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ کا مسٸلہ حل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ میں ہل چل؛ بڑے لیڈروں نے سر جوڑ لئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
