
عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔
الیکشن کمیشن پنجاب آفس کے باہر آج دوپہر احتجاج کیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو ہدایت کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے پر آج سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عدالت جانے پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج الیکشن کمشن پنجاب کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نیب زدہ اور رجیم چینج کے اہم مہرے محسن نقوی کو 12 کروڑ پاکستانیوں کا مستقبل یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔
مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے ڈرائنگ روم میں بیٹھے اہل طاقت کا نہیں فیصلے عوام کی منشاء سے ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اہم پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت ہوگی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
اس کے علاوہ اجلاس میں اسپیکر کے اقدام کے خلاف عدالت میں جانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زمان پارک میں آج بھی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News