Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نگران حکومت کیلئے بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہے ہیں، عمران خان

Now Reading:

ہم نگران حکومت کیلئے بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہے ہیں، عمران خان
عمران خان

عمران خان کا انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نگران حکومت کیلئے بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس میں پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا، سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر تفصیلی غور ہونے کے بعد چیئرمین کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا۔

ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں

عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں، نہایت حسّاس ملکی صورتحال میں انتخابات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ ترین معاملہ ہے، بہترین ساکھ اور صلاحیت کی حامل نگران حکومت ہی اس ذمہ داری کیلئے موزوں ہے۔

تحریک انصاف بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہی ہے، عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ گروہ کو مزید خرابیوں کی اجازت نری حماقت ہو گی، نگران حکومتوں کے قیام کا آئینی تقاضا سنجیدگی سے پورا کر کے عوام کو انتخاب کے ذریعے فیصلے کا بلاتاخیر حق دیا جائے۔

ملاقات کے دوران مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

ضرور پڑھیں؛ عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب قرار

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر