
عمران خان کا منحرف ارکان اسمبلی سے ملاقات کرنے سے انکار
منحرف ارکان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ عمران خان نے منحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے منحرف ارکان کو سنٹرل سیکرٹریٹ میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
منحرف ارکان کی عمران خان سے رابطے کی کوششیں
عمران خان کا ملاقات سے صاف انکار #ImranKhan #BOLNews pic.twitter.com/8SPNsPGdhC— BOL Network (@BOLNETWORK) January 15, 2023
عمران خان نے ہدایت دی کہ پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کے سامنے پیش ہو کر اپنی وضاحت پیش کریں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے وقت فیصل چیمہ، مومنہ وحید اور خرم لغاری ایوان سے غیر حاضر رہے تھے، ان تمام ارکان کو پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹسز جاری کر کے وضاحت طلب کی تھی۔
منحرف ارکان نے عمران خان سے ملاقات کر کے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے رابطہ کیا، پی ٹی آئی کارکنوں میں منحرف ارکان کے خلاف سخت غم و غصہ پایا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن منحرف ارکان کے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع کرچکے ہیں۔
عمران خان نے آج پنجاب کی لیڈرشپ کا اجلاس طلب کر لیا
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمران خان نے آج پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ پنجاب کا نگراں سیٹ اپ ڈسکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پنجاب کی لیڈرشپ کا اجلاس طلب کر لیا جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مشاورت میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News