
عمران خان آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نگران حکومت کے لیے ایسے نام دیئے جن پر کوئی اعتراض نہیں اٹھا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت لاہور میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے انہیں بریفنگ پیش کی۔
مزید پڑھیں؛ جان بوجھ کر بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی جارہی ہے، عمران خان
اس موقع پر عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جلد از جلد بلاک کوڈ لیول پر تنظیمیں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی
عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کیئر ٹیکر وزیر اعلیٰ کے لیے ن لیگ کی جانب سے دیئے گئے نام ان کی غیر سنجیدگی کا اظہار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہے، ہم نے نگران حکومت کے لیے ایسے نام دیئے جن پر کوئی بھی اعتراض نہیں اٹھا سکتا اور سب کو قابل قبول ہوں گے۔
ضرور پڑھیں؛ پیپلز پارٹی ووٹوں کے حصول کیلئے پیسے کا استعمال کرتی ہے، عمران خان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News