
وفاقی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر کی تیاری، اہم نکات بول نیوز کو موصول
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی معاشی ٹیم کے تیار وائٹ پیپر کے اہم نکات بول نیوز نے حاصل کر لئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر میں تمام اندرونی اور بیرونی معاشی پالیسیوں کو سامنے لایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپرز کی تیاری
وائٹ پیپر میں اندرونی اور بیرونی معاشی پالیسیوں کا ذکر #BOLNews #BreakingNews #PTI pic.twitter.com/dye53RwVAr— BOL Network (@BOLNETWORK) January 3, 2023
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی میں پچھلے آٹھ ماہ میں کتنا اضافہ ہوا وائٹ پیپر میں گزشتہ سالوں کے تناسب سے اعداد وشمار شائع کیے گئے اور موجودہ نااہل اور نالائق گروہ کے ہاتھوں ملکی معیشت کی تباہی کی تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔
وائٹ پیپر میں پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بحالی اور موجودہ دور میں پھر سے تباہی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
وائٹ پیپر کے مطابق اہم ضروریات کی اشیاء میں پنتالیس فیصد اضافہ ہوا اور عام آدمی کی مشکلات میں پہلے سے دو سو فیصد اضافہ ہوا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق ن لیگ کے 2018 کے دور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا جبکہ2018 میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے اور 2018میں پاکستانی کرنسی کو 23 اضافہ ویلیو رکھی گئی۔
وائٹ پیپر کے مطابق 2013 سے 2018 میں ایکپسورٹس 10 ارب ڈالر کمی اور امپورٹس 23 ارب ڈالر تک بڑھیں اور 2018 میں جی ڈی پی کی مد میں قرضہ 64 فیصد تک بڑھے ملے۔
پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 2013 سے 18 میں زراعت اور انڈسٹری میں کوئی سرمایہ کاری نہ ہوئی،2013 سے 18 میں ن لیگ 1.6 ٹریلین کے گردشی قرضہ بڑھائے، ن لیگ نے 2018 میں ملک کا سنگین ترین انرجی بحران چھوڑ گئی۔
پی ٹی آئی دور حکومت کی معیشت
جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور میں گرتی معیشت کو سنبھالا گیا، پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 32 ارب ڈالرز کے قرضوں کی فنانسنگ کی۔
وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور میں کورونا کے باوجود جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تک پہنچی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو مسلسل کم کیا، مارچ 2022 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر کو 11 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچایا۔
اس کے علاوہ کورونا اور مہنگائی کے سپر سائیکل کے باوجود 55 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کیں، ذراعت کے شعبہ کی گروتھ 4۔4 فیصد کی اور پی ٹی آئی دور میں لارج اسکیل مینیوفیکچرنگ کی گروتھ 11 فیصد سے زائد رہی۔
وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی دور میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ ایکسپورٹس، ریکارڈ 31 ارب ڈالر کی ریمیٹینسز اور ریکارڈ 6.15ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔
وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور میں انڈسٹریل گروتھ 7.2فیصد تک پہنچی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم رکھا گیا، پی ٹی آئی دور میں کرنٹ اکاؤٹ خسارہ ماہانہ کی بنیاد پر 2 ارب ڈالر کم ہوا اور مہنگائی کے سپر سائیکل کے باوجود عوام کو ریلیف دیا گیا۔
امپورٹڈ حکومت کا معاشی اعمال
تحریک انصاف نے وائٹ پیپر میں بتایا کہ پی ڈی ایم کے 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچی، مارچ 2022 کے بعد آٹا، گھی، پیٹرولیم مصنوعات اور گھریلو اشیاء کی قیمتیں 100 سے 200 فیصد تک بڑھ گئیں۔
وائٹ پیپر کے مطابق صرف 8 ماہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، صرف 8 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے 15 لاکھ ملازمین بے روزگار ہوئے۔
علاوہ ازیں صرف 8 ماہ میں ڈیفالٹ کا خطرہ 5 فیصد سے 90 فیصد تک پہنچا، ایکسپورٹس اور ترسیلاتِ زر 2 ڈالر ماہانہ کم ہوئے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ اوپن اور انٹربینک میں روپے کی قدر میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچا، مارچ میں ڈالر ریٹ 179 نومبر میں 224 رہا، پاکستان کی کریٹ ریٹنگ کو منفی قرار دیا گیا۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور شارٹج سے امپورٹ میں کمی آئی، ناکام معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی انڈسٹری کو سخت دھچکا لگا اور پچھلے آٹھ ماہ میں لاکھوں ہنر مند افراد بے روز گار ہوئے۔
اس کے علاوہ حکومت کی غیر دانشمندانہ اقدامات کے باعث ملکی زراعت کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، موجودہ دورے حکومت میں کسانوں کو سخت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی پاکستان کی عوام کی جیبوں پر اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی گئی۔
واضح رہے کہ وائٹ پیپر کی مزید تفصیلات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خطاب میں بیان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News