
عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ آ گئی
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں انہیں کتنی گولیاں لگیں، اس کی مکمل فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملہ میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ موقع سے 31 گولیاں یا ان کے خول ملے ہیں۔
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، 2 گولیاں کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں
فرانزک رپورٹ صرف بول نیوز پر#BOLNews #ImranKhan pic.twitter.com/ZhGj3npSeGAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 30, 2023
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں عمران خان کو لگنے والی گولیوں میں دو گولیاں ایسی تھیں جو کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں جبکہ انہیں ایک مکمل گولی بھی لگی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہوا تھا جو دوران علاج جسم سے نکال لیا گیا تھا ۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملزم سے ملنے والے ایک پسٹل کا بھی فورانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا ہے جبکہ ملزم نوید کے گھر کے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملیں ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پسٹل سے چلی تھیں۔
اسکے علاوہ 3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے اسپیکر سے ملے جبکہ 3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر کی گرل سے ملے، ایک خول دوکان کے اندر زمین سے ملا اور 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلانے والی گولی کا بھی فورازنک کیا گیا ہے جبکہملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فورانزک کیا گیا ہے، اسکے علاوہ موقع سے ملنے والی دو گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی فرانزک رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News