Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویزالہیٰ کب تک نگران وزیراعلیٰ کے فرائض سرانجام دینگے؟

Now Reading:

اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویزالہیٰ کب تک نگران وزیراعلیٰ کے فرائض سرانجام دینگے؟
پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ

لاہور: پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کے معاملے پر اسمبلی کی تحلیل کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ 8 روز تک نگران وزیراعلیٰ کے فرائض سر انجام یں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت جب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو نگران وزیراعلیٰ کے قیام کا عمل شروع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ 3 دن کے اندر اندر نامزد کرنا ہوگا، 3 نام قائد ایوان اور 3 نام قائد حزب اختلاف دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے، اگر دونوں میں اختلاف ہو جائے تو اسپیکر فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے گا، کمیٹی 6 رکنی ہوگی جس میں 3 اپوزیشن اور 3 حکومت کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے

Advertisement

علاوہ ازیں کمیٹی 3 روز میں وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے بھجے گئے ناموں میں سے کسی ایک کا چناؤ کریں گے اور 3 روز میں اگر کمیٹی کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ کر سکی تو پھر معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ جو نام قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے دیے ہوں گے وہ چیف الیکشن کمشنر بھیجے جائیں گے
اور چیف الیکشن کمشنر 2 روز میں ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا جس میں الیکشن کمیشن حکام کو آئینی اور قانونی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں پر الیکشن کرانا ہوں گے، ایک نشست پر الیکشن کرانے کا تقریباً 7 کروڑ روپے اخراجات آئیں گے اور پنجاب میں انتخابات پر 21 ارب روپے اخراجات آئیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری مل گئی ہے، گورنر پنجاب کی تصدیق

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں پنجاب میں انتخابات کیلئے تیار ہے، اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرادے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، عمران خان نے آج اجلاس طلب کر لیا

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس زمان پارک میں طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کریں گے، جس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے ماطابق مشاورتی اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی سے اچھی شہرت کے حامل افراد کے نام مانگیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟ اہم فیصلہ آج ہوگا

اس کے علاوہ اجلاس میں اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹ، سابقہ ججز اور سماجی شخصیت کے ناموں پر غور ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نگران وزیراعلیٰ کے نام پارٹی چیئرمین کو دیں گے اور پارٹی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ق سے باہمی مشاورت کے بعد 3 حتمی ناموں کی منظوری دیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے آج ہی حمزہ شہباز کو خط لکھا جائے گا، 3 نام اپوزیشن لیڈر دے گا اور 3 نام حکومتی اتحاد دے گا۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر