امپورٹڈ حکومت رجیم چینج کرکے معیشت کو نچلی سطح پر لے آئی ہے، شوکت ترین
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت رجیم چینج کر کے معیشت کو نچلی سطح پر لے آئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شوکت ترین اور جمشید چیمہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے ریونیو کم اور اخراجات ڈبل ہوگئے۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد تھی، 17 سال میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ ہمارے دور میں ہوئی، پاکستان کو گرے لسٹ سے ہم نے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے بعد ملکی معیشت تباہ ہوئی، ہمارے دور میں مہنگائی 12 فیصد تھی اور آج 27 فیصد ہے، دسمبر میں ایکسپورٹ منفی 16فیصد تھی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 79 فیصد سرمایہ کاروں کے مطابق ملک غلط سمت میں چل رہا ہے، 17 ملین ڈالرز ملک سے باہر چلے گئے ہیں، پاکستان میں پیسہ آنہیں رہا بلکہ جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے 6 ماہ میں 6.5 ٹریلین کا قرضہ لیا ہے اور ہم نے 4 سالوں میں 19 ٹریلین قرضہ لیا اس پر شور مچارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.3 بلین رہ گئے، 5700 کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہوئے ہیں، 5بلین ڈالرز کی ایل سیز رکی ہوئی ہیں، ملک میں انڈسٹریز بند ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی فراہمی نہیں ہے، شوکت ترین
انکا کہنا ہے کہ مہنگائی کو جواز بنا کر ہماری حکومت ختم کی گئی، پی ٹی آئی نے کارکے اور ریکوڈک کے مسئلے حل کیے، ہمارے دور میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، 2018 میں اقتدار سنبھالا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول نہ کیا جائے، موجودہ حکمران اگلے چند ہفتوں میں بھاگ جائیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما جمشید چیمہ نے کہا کہ 6 ماہ سے بنیادی اشیاء کی پیداوار اور زراعت پیچھے چلی گئی، ہم بہت سی اشیاء امپورٹ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ 23 کروڑ لوگ قحط کی طرف بڑھ رہے ہیں، کاٹن کی پیداوار 40 فیصد اور چینی 20 فیصد کم ہوئی۔
جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ پولٹری انڈسٹری 1100 ارب روپے کی ہے، سویابین نہ ملنے پر مرغی کا گوشت 500 روپے سے زائد کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پتا چل رہا ہے جب کرپٹ حکمران آتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، جمشید چیمہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
