Advertisement
Advertisement
Advertisement

بس بہت ظلم ہوگیا، انصاف کے ٹھیکیدار انصاف کیلئے کھڑے ہوں، شیریں مزاری

Now Reading:

بس بہت ظلم ہوگیا، انصاف کے ٹھیکیدار انصاف کیلئے کھڑے ہوں، شیریں مزاری
شیریں مزاری

بس بہت ظلم ہوگیا، انصاف کے ٹھیکیدار انصاف کیلئے کھڑے ہوں، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بس بہت ظلم ہوگیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ انصاف کے ٹھیکیدار انصاف کیلئے کھڑے ہوں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ رجیم سازش ہے جس کے تحت عوام میں خوف پھیلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے جمہوریت کیلئے آواز اٹھائی تو حال دیکھ لیں لیکن وقت آگیا ہے کہ صدر مملکت ریاستی تشدد کیخلاف بولیں، ان کو انصاف کیلئے کھڑا ہونا چاہیے، صدر صاحب کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے بھائی کو بھی جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ورکرز پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، انصاف کا نظام تباہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خاموش رہ کرکب تک ملک کی تباہی دیکھتے رہیں گے؟ ریاستی دہشتگردی ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، عدالت پی ڈی ایم حکومت کے غیر قانونی اقدامات پر نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور قوم کے درمیان لکیر ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے جس کے بعد قوم ایک طرف اور ریاست دوسری طرف کھڑی ہے۔

علاوہ ازیں  رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا کہ فواد چوہدری کو گرفتارکر کے آزادی کی سوچ کو گرفتار کیا  گیا ہے جبکہ انہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور عدلیہ کی بالادستی کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو کہتا ہوں 90 دن کی حکومت ہے بعد میں مشکلات ہونگی، اس لئے سوچ سمجھ کر حرکتیں کریں کیونکہ بعد میں عوام کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔

ان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ گرفتاری کیلئے قانونی طریقہ موجود ہے لیکن  10 سے 12 افراد اندر گھسے اور گھسیٹ کرلے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا کچھ پتہ نہیں تھا کہ کہاں لے کر گئےلیکن وزیراعظم، وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ میرٹ پر فیصلہ کریں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر