
پشاور؛ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ ریکارڈ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 فائر ویکلز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ، ریسکیو 1122 کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ نزدیکی وارڈز سے مریضوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا جا چکا ہے کوئی مریض زخمی نہیں ہوا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی پر شکریہ ادا کیا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے میں ایل آر ایچ کے سیکیورٹی سٹاف نے بھی بھرپور کردار ادا کیا اور انتظامیہ بھی موجود رہی۔
ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ آگ سے مشینری اور دوسرے آلات کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل بظاہر شارٹ سرکٹ ہی وجہ لگتی ہے جبکہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News