
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کی جان و مال کی سلامتی کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے کل پشاور میں دہشتگردی کیخلاف قومی سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کلیدی خطاب کریں گے ۔
سیمینار میں دہشتگردی اور پاک-افغان امور کے ماہرین کو خطاب کیلئے مدعو کیا جائے گا جبکہ اتحادی مذہبی و سیاسی جماعتوں، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کے عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان
اس موقع پر دہشتگردی کے اس اسباب و وجوہ اور تحریک انصاف کے دور میں قیام امن کی کامیاب کوششوں پر گفتگو کی جائے گی اور امپورٹڈ سرکار کی ناکام ترین خارجہ و افغان پالیسی اور صورتحال کے ادراک میں ناکامی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
اس کے علاوہ نہایت محنت و توجہ سے پاکستان کو افغانستان میں بدلتی صورتحال کے منفی نتائج سے بچانے کی حکمتِ عملی پر پانی پھیرنے کے اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹریو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ ہونے کا ذمہ دار ایک شخص ہے ، میں نے کئی بار بتایا کہ معیشت نیچے گئی تو کوئی نہیں سنبھال سکے گا، ہمیں کہا گیا کہ ہم تو تسلسل چاہتے ہیں لیکن پیچھےسے چوری چل رہی تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کی خواہش تھی کہ عمران خان کو ہٹایا جائے، ساری گیم اپنی ذات کو پروموٹ کرنے کیلئے تھی، چوروں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، 1100ارب روپے کی چوری معاف کرائی گئی، 2 چور خاندانوں نے اداروں کو ٹھیک نہیں ہونے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت ’اکنامک ہٹ مین‘ لگ رہی ہے، ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور موجودہ حکومت پر کوئی سرمایہ کار بھروسہ نہیں کرتا، پی ڈی ایم حکومت کو کوئی باہر سے پیسے نہیں دے گا۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی میں ہوا، ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہو گئی تھی، ہماری حکومت جاتے ہی مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی آ گئی، جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو بار بار کہا کہ دہشتگردی کا ڈر ہے، ہمیں خیال کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دور میں ملک میں دہشتگردی نہیں تھی، خرم شیر زمان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News