عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب قرار
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلی کی تمام 7 نشستوں پر کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے 7 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں جس کے بعد این اے 22 مردان،این اے 24 چار سدہ، این اے 31 پشاور کے حلقوں سے عمران خان کامیاب قرار پائے ہیں۔
اسکے علاوہ این اے 108 فیصل آباد،این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی سے بھی عمران خان کامیاب ہوئے ہیں اور این اے 45 کرم کی نشست پر بھی عمران خان کامیاب قرار پائے ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر نوٹس لیا تھا اور اس کیس پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور 30 اکتوبر کو این اے 45 کرم ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
