Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرینگے تو بھرپور جواب دیا جائیگا، اسد عمر

Now Reading:

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرینگے تو بھرپور جواب دیا جائیگا، اسد عمر
اسد عمر

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرینگے تو بھرپور جواب دیا جائیگا، اسدعمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ 

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ وہ غیر جانبدار وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا، جسے نگراں وزیراعلیٰ لگایا گیا وہ اس عہدے کا اہل نہیں ہے۔

ایک ہفتہ گزر گیا لیکن ابھی تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہو تو گورنر نے فوری الیکشن کا اعلان کرنا ہوتا ہے، ایک ہفتہ گزر گیا لیکن ابھی تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی کے گورنر نے بھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، کے پی نگراں کابینہ سے لگ رہا ہے جیسے پی ڈی ایم کابینہ ہے۔ جان بوجھ کر آئین کو مجروع کرنے والا غداری کا مرتکب ہوتا ہے۔

آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے 3 بار کہا کہ فواد چوہدری کو پیش کریں لیکن نہیں کیا گیا، آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے، آئین کی بالادستی کے لیے قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔

ملک میں اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے

انکا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے، اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ ڈالر کو 200سے کم کریں گے، ڈالر 200روپے سے نیچے لانے کے دعوے کرنے والے کہاں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ جب تک فریش اور فیئر الیکشن نہیں ہوں گے تب تک پاکستان موجودہ تباہی سے نہیں بچ سکے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کراچی کو دیوار سے لگانے والے ملک کیخلاف سازش کررہے ہیں، اسد عمر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر