Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کو دیوار سے لگانے والے ملک کیخلاف سازش کررہے ہیں، اسد عمر

Now Reading:

کراچی کو دیوار سے لگانے والے ملک کیخلاف سازش کررہے ہیں، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس شہر کو دیوار سے لگانے والے ملک کیخلاف سازش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا بحران ہے، کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، درست مردم شماری بھی نہیں کی جارہی ہے۔

بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ:

انہوں نے  مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دوبارہ شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں کیونکہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ووٹ صرف عمران خان کا ہے، اسد عمر

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پولنگ والے دن عملہ ہی نہیں پہنچا تھا، عملہ پہلے سے ٹھپے لگانے میں مصروف تھا، جس کی امجد آفریدی نے ویڈیو بنائی کس طرح ٹھپے لگائے جارہے ہیں لیکن پولیس نے ٹھپے لگانے والے کے بجائے امجد آفریدی کو گرفتار کرلیا، ان کے 2 بھائیوں پرتشدد کیا گیا، ایک کی آنکھ ضائع ہوگئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ منگھوپیر میں رابستان خان نے دھاندلی بے نقاب کی لیکن پولیس نے رابستان خان کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولنگ ختم ہونے کے بعد ایسا تماشہ ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجودنتائج جاری نہیں کیے گئے جس پر ڈی آر اوز کا کہنا تھا حکومت ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، سعید آفریدی، بلال غفار،عدیل احمد و دیگر ارکان پر مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 6 بارحکومت کرنےوالوں نے کراچی کو کچھ نہیں دیا، پیپلزپارٹی کو جلسے کیلئےدوسرے شہروں سے بندے منگوانے پڑتے ہیں تو کراچی والے پیپلزپارٹی کو کیوں ووٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات بار بار ملتوی کیے گئے اور انتخابات ملتوی نہ ہونے پر مینڈیٹ چوری کا منصوبہ بنایا گیا اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جماعت اسلامی کی سیٹیں چھینی گئیں، کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں۔

Advertisement

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کسی طور پراس الیکشن کو قبول نہیں کرینگے لہٰذا سندھ کے بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ملک کو نقصان ہورہا ہے، اسد عمر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
سیاسی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر