Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطے، اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے وعدے

Now Reading:

ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطے، اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے وعدے
قومی اسمبلی

غیر ملکی دوروں کے اخراجات

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے رابطوں کے دوران اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے وعدے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان رابطوں کے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اہم دعوے بھی کئے گئے ہیں جس کے مطابق ن لیگ کے ارکان اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایت کے مطابق چلیں گے اور اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر یہ لیگی ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ  پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں واپسی اور اعتماد کے ووٹ کا پلان، عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

دوسری جانب عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطے کرنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی بارے پالیسی دیدی ہے۔

Advertisement

عمران خان نے پالیسی دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ن لیگ کے صرف  ان ارکان قومی اسمبلی  سے  ٹکٹ کی حامی بھری جائے جنکو ہم ایڈجسٹ کرسکتے ہوں  اور جن ارکان قومی اسمبلی کو ہم ٹکٹ کے لئے  ایڈجسٹ نہیں کرسکتے ان سے کوئی غلط وعدہ نہ کیا جائے ۔

مسلم  لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد پندرہ کے قریب ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومتی اتحاد میں 13 اراکین قومی اسمبلی کی ناراضگی کا انکشاف ہوا ہے، اتحادیوں کے بھی بہت سے معاملات پر تحفظات ہیں جس کی وجہ سے شہباز شریف مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر