Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی میں واپسی اور اعتماد کے ووٹ کا پلان، عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

قومی اسمبلی میں واپسی اور اعتماد کے ووٹ کا پلان، عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا
عمران خان

عمران خان آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

قومی اسمبلی میں واپسی اور اعتماد کے ووٹ کے پلان پر مشاورت کے لئے چیئرمین عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا ہے جس میں قومی اسمبلی میں واپسی کے لئے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی نگران سیٹ اپ اور اعتماد کے ووٹ  میں شہباز شریف کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کے لئے مشاورت ہوگی جبکہ شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا روڈ میپ بھی طے کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ منحرف ارکان کو قومی اسمبلی میں غیر مؤثر کرنے کے لئے  بھی  پی ٹی آئی حکمت عملی مرتب کرے گی اور راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹا کر پارٹی کا اپوزیشن لیڈر لانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، شہباز شریف کی نیندیں اڑنے والی ہیں، یہ بری طرح پھنس گئے ہیں کیوں کہ رات ان کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن نہیں کرسکے اور اب آئی ایم ایف سے ان کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ ہوگا پھر ان کو پارٹی میں شامل کریں گے جب کہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جاسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن میں خود لڑنے کا فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی کمی نہیں آئی جب کہ پی تی آئی کی کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلزپارٹی کی دھا ندلی ہے۔

علاوہ ازایں سابق وزیراعظم نے بول نیوز کے اینکرپرسن اسامہ غازی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مارچ یا اپریل میں عام انتخابات دیکھ رہا ہوں اور اگر واضح اکثریت نہ ملی تو مخلوط حکومت نہیں بناوں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا حل مضبوط حکومت کرسکتی ہے، ماضی کو چھوڑ کر مفاہمت کی طرف جانا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر