Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو روکنے کیلئے حکومت کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، فواد چوہدری

Now Reading:

عمران خان کو روکنے کیلئے حکومت کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو روکنے کیلئے حکومت کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد پاکستان تحریک انصا کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج غداری کے کیس میں پیشی تھی لیکن ابھی تک پولیس کوئی چالان پیش نہیں کرسکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق 14 روز میں چالان جمع کرانا ہوتا ہے، ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین غداری کے پرچے دے رہے ہیں اور اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں لیکن سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں: آج کا سب سے مزاحیہ بیان مریم نواز کا تھا، فواد چوہدری

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں  کیونکہ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کردی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اوپر ہم لوگ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کراناہےلیکن نہیں کرارہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب تک الیکشن شیڈول نہیں دیا گیا لیکن الیکشن وقت پر نہیں ہوئے تو آئین کی خلافی ورزی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہے، پی ٹی آئی نے ہی الیکشن لڑنے تھے تو ہمارا اپوزیشن لیڈر آنے دیتے ۔

الیکشن کمیشن کے خلاف بیان کا کیس

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کے خلاف بیان کے کیس میں فواد چوہدری اپنے وکیل علی بخاری، فیصل چوہدری کے ہمراہ مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش  ہوئے۔

Advertisement

دوران سماعت عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ چالان جمع ہواہے، تفتیشی افسر کو بلا لیتے ہیں کہ 14 روز گزرنے کے باوجود چالان کیوں جمع نہیں کروایا جا سکا۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ 16 مارچ کو الیکشن ہیں الیکشن کے بعد کی تاریخ دے دیں جبکہ وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں 3مارچ کے بعد کی تاریخ دیں تاکہ استثنی کی درخواست دائر نہ کرنی پڑے۔

عدالت کے ریمارکس  دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی سے پتہ کرلیتے ہیں پھر تاریخ دیں گے، آپ نے جانا ہے تو بیشک چلے جائیں،آئندہ سماعت کی تاریخ تفتشیی کے پیش ہونے پر دیںگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر