
عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر جمع
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر جمع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کھلاڑی محافظ بن گئے خان کی حفاظت کیلئے لاہور زمان پارک کے باہر جمع مزید کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے کارکنان کا کہنا ہے کہ پولیس آئے اور عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے خان حفاظت ہم کرینگے #BOLNews #Zaman_Park@PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/WwP2LopvoB
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 17, 2023
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کھلاڑی عمران خان کے محافظ بن گئے ہیں، خان کی حفاظت کیلئے لاہور زمان پارک کے باہر جمع مزید کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس کے علاوہ زمان پارک کے باہر خواتین کارکنان کی جانب سے بول نیوز کے حق میں نعرے بازی بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری بہت بڑی سیاسی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے کہ پولیس آئے اور عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے عمران خان کی حفاظت ہم کریں گے۔
دوسری جانب زمان پارک لاہور میں حالات کی کشیدگی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم قانون کا بہت احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، لیکن کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے یہ غلام پولیس زمان پارک کے اردگرد گھوم رہے ہیں، سوچنا بھی نہیں تو پورے پاکستان کو زمان پارک بنادیا جائے گا۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے زمان پارک کے کارکنوں کو پنجاب کی عوام کو اور میں پاکستانیوں سے کہتا ہوں ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے جان لیں عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، تمام ورکرز اور سپورٹرز جلد از جلد زمان پارک پہنچیں۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ پاکستان کی آن ہیں آپ، پاکستان کی شان ہیں آپ، پاکستان کی پہچان ہیں آپ، پاکستان کی جان ہیں آپ، پاکستان کے کپتان ہیں آپ عمران خان ہیں آپ۔ پوری قوم کہتی ہے عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، حماد اظہر
واضح رہے کہ لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بازگشت کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان کا کراچی ملینیم مال پر بھی رات گئے احتجاج جاری رہا۔
پی ٹی آئی کی خواتین بھی پارٹی پرچم تھامے احتجاج میں شریک ہوئیں اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News