
پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں اچانک اضافہ ریاست کی فعال حکمت عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے،۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2023
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس دوران ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔
AdvertisementStrongly condemn the terrorist attack on Karachi Police Office yesterday. Once again our brave police were targeted. The sudden spike in terrorism esp in the midst of urban centres reflects a failure of intelligence & the State’s lack of a clear proactive anti terrorism policy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران 2 پولیس اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل
اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ایک دہشتگردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے جب کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔
مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس میں آپریشن مکمل ہوگیا اور عمارت کو کلئیر کرالیا گیا ہے جب کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حملے میں زخمی ہونے والے 18 افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News