عمران خان کی گرفتاری، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں نیا تنازع
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں نیا تنازع بن کر سامنے آگیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کی گرفتاری کی سخت مخالفت کر دی ہے جبکہ مریم نواز عمران خان کی فوری گرفتاری کی حامی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کے مطابق عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام کہلائے گی تاہم شاہد خاقان عباسی نے اپنا مشورہ وزیراعظم سمیت پارٹی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔
دوسری جانب مریم نواز نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو فی الفور گرفتار ہونا چاہیئے، ایک بار عمران خان گرفتار ہو گیا تو اس کا سحر ٹوٹ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار
ذرائع کے مطابق مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی متضاد سوچ کے باعث حکومت مشکل میں پڑ گئی ہے جبکہ حکومت نے معاملہ تیل دیکھو، تیل کی دھار دیکھو کے مصداق حالات پر چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اگر عدالت نے عمران خان کو ریلیف دے دیا تو ٹھیک اور ریلیف نہ ملا تو حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا،عمران خان کو عدالت سے ریلیف نہ ملا اور حالات نے اجازت دی تو عمران خان کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ نواز شریف کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
