Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرفتار کرتے ہیں تو کرلیں خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

گرفتار کرتے ہیں تو کرلیں خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان

گرفتار کرتے ہیں تو کرلیں خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کل خود جاکر اسلام آباد میں کراچی کا مقدمہ لڑونگا، جو بھی شریک جرم ہوگا بھرپور طریقے سے بے نقاب کرینگے اگر گرفتار کرتے ہے تو کرلیں خاموش تماشائی نہیں بنینگے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 یونین کمیٹی کے نتائج الیکشن کمیشن نے ہمارے درخواست پر روک دئے تھے اور اب 22 فروری کو الیکشن کمیشن میں یوسیز کے حوالے سے سماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، ایک طرف اشرافیہ کو مفت پیٹرول دوسری جانب عام آدمی کو ایک ایک لیٹر کےلئے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عدالتی کارروائیوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینڈیٹ کے تحفظ کے بغیر بات چیت ممکن نہیں، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ سیاسی جماعتوں میں دیکھے کہ وہاں جمہوریت ہے کہ نہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کےلئے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا ہے جبکہ آئین میں بھی بلدیات کے حوالے سے چند آرٹیکل ہی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وزارتوں کے لئے کراچی کا سودا کیا اور الیکشن کمیشن ان سب کا آلہ کار بنا رہا کہ کسی طرح سے الیکشن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام تر حربوں کے باوجود بھی جماعت اسلامی سب سے آگے رہی لیکن کراچی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مذاق کیا گیا، ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود بھی تسلی بخش سماعت نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پپپلز پارٹی کے ساتھ شریک جرم ہے اور نتائج کو مزید روکنے کے لئے مختلف حربے استعال کئے جارہے ہیں لیکن جو بھی شریک جرم ہوگا بھرپور طریقے سے بے نقاب کرینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل خود جاکر اسلام آباد میں کراچی کا مقدمہ لڑونگا ، اگر گرفتار کرتے ہے تو کرلیں خاموش تماشائی نہیں بنینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے تاجر پریشان ہیں اور حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کررہی ہے، حافظ نعیم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر