Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضمنی الیکشن، این اے 193 راجن پور میں پولنگ کا وقت ختم ہونے میں 1 گھنٹہ باقی

Now Reading:

ضمنی الیکشن، این اے 193 راجن پور میں پولنگ کا وقت ختم ہونے میں 1 گھنٹہ باقی
انتخابات

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں ضمنی الیکشن کے لئے  پولنگ  کا وقت ختم ہونے میں 1 گھنٹہ باقی رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جام پور میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، پولنگ اپنے مقررہ وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

Advertisement

ضمنی الیکشن میں شیر کے نشان پر عمار اویس لغاری، بلے کے نشان پر محسن لغاری، تیر کے نشان اختر حسن گورچانی اور کرین کے نشان پر محمد محمود آمنے سامنے ہیں جبکہ مختلف نشان پر 7 آزاد امیدوار بھی مقابلے میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں 3 لاکھ 79ہزار، 204 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے تاہم  2لاکھ 64 ہزار 95 مرد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 1لاکھ 72 ہزار 709 خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔

این اے 193 کے لیے کل 237پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،  مردوں کے 80، خواتین کے 77 جبکہ 80 کمبائنڈ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 237 پولنگ اسٹیشن پر 711پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مردوں کے لئے 387 جبکہ خواتین کے لیے 324 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل لے جانے کی مکمل پابندی ہوگی۔

Advertisement

سیکیورٹی انتظامات

پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ضمنی الیکشن پر 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان پولیس کی مدد کے لیے ساتھ ہونگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حلقے میں 237 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، 169 بی گریڈ جبکہ 69 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 کی نشست تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر