
بینکنگ کورٹ میں پیشی، عمران خان کی اسلام آباد روانگی کا امکان
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی آج یا کل اسلام آباد روانگی کا قوی امکان ہے۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد روانگی کے معاملے پر چیئرمین عمران خان کل بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی لاہور روانگی کے وقت کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے مشاورت جاری ہے، جس کے بعد آج شام یا کل صبح لاہور سے روانگی کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یا لاہور میں مستقل قیام کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے اسلام آباد قیام کی صورت میں پارٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں، بنی گالا میں عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے استقبال کے حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی تنظیم کو استقبال کی تیاریوں کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج زمان پارک میں مصروف دن گزارا یں گے۔
عمران خان آج زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں عمران خان کی کل بینکنگ کورٹ میں پیشی کے حوالے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے آج انکی سیکیورٹی ٹیم کی بھی ملاقات ہوگی۔
رجسٹرار بینکنگ کورٹ کا سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ
فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے معاملے پر رجسٹرار بینکنگ کورٹ عبد الوہاب کا آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فارن ایکسچینج ایکٹ کا مقدمہ بنکنگ کورٹ کو بھیجنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
مراسلے کے مطابق متعلقہ بینکنگ کورٹ میں حساس کیسز زیر سماعت ہوتے ہیں، بینکنگ کورٹ کے عدالتی عملے کو بھی سیکیورٹی خدشات ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئندہ سماعت پر فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News