پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک؛ فیاض چوہان، زلفی بخاری اور اعجاز خان نے گرفتاری دیدی
لاہور اور پشاور میں ہزاروں افراد کی جانب سے خود کو پیش کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے آج تیسرے روز پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد کمیٹی چوک راولپنڈی پر جمع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری اور اعجاز خان سمیت دیگر کارکنان نے گرفتاریاں دے دی ہیں جبکہ پریزن وین فیاض الحسن چوہان کو لے کر روانہ ہوگئی ہے۔
پریزن وین میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ راولپنڈی کی پہلی گرفتاری میں دے رہا ہوں، میرے خاندان والے میری ضمانت نہیں کروائیں گے۔
پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک
راولپنڈی میں گرفتاری دینے کیلئے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے
کارکنان کا اپنے لیڈر سے محبت کا اظہار#BOLNews #جیل_بھرو_تحریک@SalmanMrza @samiabrahim pic.twitter.com/L7RleAstzNAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) February 24, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک نے حکمرانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ آج راولپنڈی سے تحریک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، بڑی تعداد میں رہنما اور ارکان گرفتاریاں پیش کرنے کو تیار ہیں۔
قائدین آج بعد از نمازِ جمعہ سہ پہر تین بجے راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں جمع ہوئے اور پنڈی کے کمیٹی چوک سے قائدین اور کارکنان نے خود گرفتاریاں دیں۔
گرفتاری دینے والوں میں سابق ایم پی فیاض الحسن چوہان سمیت 100 کےقریب کارکنان گرفتاری شامل ہیں۔
امن و امان خراب کرنے والے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب راولپنڈی میں امن و امان خراب کرنے والے رہنماوں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کو امن و امان برقرار رہنے تک گرفتار نہیں کریں گے، راولپنڈی سے گرفتار رہنماؤں کو ریجن کی دیگر جیلوں میں بھیجا جائے گا۔
راولپنڈی پولیس نے 9 قیدی گاڑیاں اسٹینڈ بائی کردی جبکہ پولیس کی 20 بسیں بھی اسٹینڈ بائی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، کارکنوں کی گرفتاریاں شروع
ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں تاحال دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز دو سابق ایم پی ایز، وزیر زادہ، روی کمار اور 8 کارکنوں نے گرفتاریاں دے دیں تھیں جبکہ گرفتار کارکنوں کو پرزنرز وین میں بند کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے ہوا تھا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر، عمر چیمہ، اعظم سواتی، محمد مدنی، زبیر نیازی اور دیگر نے گرفتاریاں دے دیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک کا آغاز، شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت گرفتار
ذرائع پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں اب تک پی ٹی آئی کے ٹوٹل 81 لوگوں نے لاہور میں پولیس کو گرفتاری دی۔
جیل بھرو تحریک کا شیڈول
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا۔
شیڈول کے مطابق 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔ کارکنوں کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا تاہم گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور اراکین اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔
شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ 22 فروری کو شاہراہِ قائد اعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی، 23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 فروری کو ملتان اور 26 فروری کو گوجرانولہ کے کارکنان گرفتاری دیں گے۔
اس کے علاوہ 27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری کو ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
