Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

Now Reading:

کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، کارکنوں کی گرفتاریاں شروع
جیل بھرو تحریک

کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج پشاور سے ہزاروں کارکنان جیل بھرنے کیلئے نکل گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

گرفتار ہونے والوں می دو سابق ایم پی ایز، وزیر زادہ، روی کمار اور 8 کارکن شامل ہیں۔  گرفتار کارکنوں کو پرزنرز وین میں بند کر دیا گیا ہے۔

جیل بھرو تحریک میں سابق گورنر پختونخوا شاہ فرمان، اور سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی، فضل الہٰی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں۔

سینٹرل جیل کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں کھلاڑی جیل کے اندر داخل ہونے کے لئے بے تاب ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی گرفتاری نہیں کی جارہی۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ جب تک ہمیں گرفتار نہیں کریں گے ہم یہاں دھرنہ دیں گے، ہزاروں کی تعداد میں کارکنان گرفتار ہونے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ انتظار کررہے ہیں اور پولیس ہمیں گرفتار نہیں کررہی، سیاسی جہدوجہد جاری رہے گی جیلوں سے نہیں ڈریں گے۔

Advertisement

اس حوالے سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت اور کارکن ساتھ ساتھ ہیں، آج پشاور میں گرفتار ہونے والے ہزاروں کارکنان کے ساتھ شاہ فرمان، عاطف خان، شہرام خان جیسے قائدین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ فضل الہیٰ، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی گرفتاریاں پیش کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے پشاور میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج پشاور میں جیل بھرو تحریک کے لئے نکل رہے ہیں، اس تحریک کا بنیادی مقصد ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کے معاملے پر سوموٹو ایکشن لیا، آئین کا تحفظ کرنا سپریم کورٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ کسی نے قانون اور آئین کو توڑنے کا سوچا بھی تو عوام احتجاج کریں گے، امید ہے ہماری جدوجہد رنگ لائے گی، ملک حقیقی طور پر آزاد ہو گا، ہم ملک کو مافیا سے آزاد کروانے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

خیبرپختونخوا میں جیلوں کی تعداد اور گنجائش

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے متعلق خیبر پختونخوا میں جیلوں کی تعداد اور گنجائش بتادی گئی ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا میں 38 جیل اور سب جیلوں کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں، مختلف جیلوں میں اس وقت قیدیوں کی تعداد 13 ہزار 500 سے زائد ہیں، تمام 38 جیلوں میں 13 ہزار 106 قیدیوں کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا علان

حکام نے مزید بتایا کہ سنٹرل جیل پشاور میں 3 ہزار قیدیوں کی گنجائش اور تقریباً 3501 قیدی موجود ہیں، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کرک میں بھی گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں تاہم ہری پور جیل میں 793 قیدیوں کی گنجائش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا تھا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر، عمر چیمہ، اعظم سواتی، محمد مدنی، زبیر نیازی اور دیگر نے گرفتاریاں دے دیں تھی۔

ذرائع پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں اب تک پی ٹی آئی کے ٹوٹل 81 لوگوں نے لاہور میں پولیس کو گرفتاری دی۔

Advertisement

جیل بھرو تحریک کا شیڈول

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا۔

شیڈول کے مطابق 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔ کارکنوں کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا چھ رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا تاہم گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور اراکین اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔

شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ 22 فروری کو شاہراہِ قائد اعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی، 23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 فروری کو ملتان اور 26 فروری کو گوجرانولہ کے کارکنان گرفتاری دیں گے۔

اس کے علاوہ 27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری کو ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر