Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا ملکی سیاسی قیادت کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیر اعظم کا ملکی سیاسی قیادت کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم

وزیر اعظم کا ملکی سیاسی قیادت کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی قیادت کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم نے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’ (اے پی سی) بلا لی جو اسلام آباد میں ہو گی۔

ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی آپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہو گا۔

اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہو گا۔

Advertisement

تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی چیئرمن عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔

وزیر اعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصر اور پرویز خٹک کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایپیکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

Advertisement

گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر