Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے، آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دکھیل دیا ہے۔

انہون نے کہا کہ کل یہاں مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا ہے، لیاقت آباد سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقوں میں ہینڈ بل تقسیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں آٹا 60 روپے کلو تھا 160 روپے کا ہوگیا ہے، مرغی 800 روپے کلو ہوگئی ہے ہر چیز مہنگی کر دی گئی، یہ لوگ قوم کو بوکھا مارنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان قوم کے لئے اپنی جان داؤ پر لگا چکے ہیں، حلیم عادل شیخ

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، پوری قوم اس مہنگائی کے خلاف باہر نکلے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ایک کینسر ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہمارے ملک میں نظام انصاف عبرت کا نشان بن رہا ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک میں یہاں لڑائیاں ہورہی ہیں، ہر کوئی کہ رہا ہے پہلی گرفتاری میری ہو، ہم ورکروں سے پہلے جیل میں جائیں گے، جیل کیا ملک کے خاطر ہم اپنی جانیں دے کر پاکستان کو بچائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
افغان عبوری حکومت اپنی سر زمین پر دہشتگرد پناہ گاہیں ختم کرے، اسحاق ڈار
کے ڈی اے میں بائیس کروڑ کی کرپشن پکڑی گئی
نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرین کی وزیر تعلیم سندھ سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر