Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت داخلہ کا امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزارت داخلہ کا امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کا امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس  منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار  کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ میں واضح کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ایک ڈرامہ رچانا، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا، امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے تاہم قانون توڑنے والوں کے کے خلاف شواہد اکٹھے کر کے عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ قانون شکنوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو جبکہ خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملک کو دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا ہے، وزارت داخلہ کا سینیٹ میں جواب

اسکے علاوہ وزیر داخلہ نے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ حملے کو موثر طریقے سے پسپا کرنے میں آئی جی سندھ اور پولیس فورس کے دلیرانہ کردار کو سراہا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اعلان کردہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل لاہور سے ہوگا۔

اس تحریک کے آغاز پر دو بجے چیرنگ کراس لاہور میں پی ٹی آئی رہنما گرفتار یاں پیش کریں گے ۔

پہلے مرحلے میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس سمیت پارٹی رہنما محمد خان مدنی ،فواد رسول بھلر بھی 200 کارکنان سمیت گرفتاری دیں گے ۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن بھی اس موقع پر وہاں موجود ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر