Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دیں، بابر اعوان

Now Reading:

وزیراعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دیں، بابر اعوان
بابر اعوان

وزیراعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دیں، بابر اعوان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں۔

ماہر قانون بابر اعوان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی آج پیشی کے متعلق دو تین باتیں ہیں، ہمارے پاس کچھ تازہ اطلاعات بھی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے رات کو بات ہوئی تھی اور ابھی بھی رابطہ ہوا ہے، وہ راستے میں یہاں پہنچ رہے ہیں، آج کی سماعتوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے نہیں بتائیں گے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پہلے عمران خان بینکنگ کورٹ پیش ہوں گے۔ اس ملک کے وزیر اعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دی ہیں۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ ملک کا امپورٹڈ وزیر اعظم عمران خان کی ایف آئی آر کا بڑا ملزم ہے، ان حالات میں انکے پورے ارادوں کی ہمیں خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عوام سڑکوں پر نکلیں، مسرت چیمہ

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے بھی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ پر ایک اور حملے کی تیاری کی جا رہی ہے، ججز کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Advertisement

شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان زخمی حالت میں عدلیہ کے احترام کے لیے پیش ہو رہے ہیں، وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آئین اور قانون کی بقا کی تاریخ ساز کارروائی ہو رہی ہے، ابھی تک ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ان کو خوف ہے اس ہی لیے یہ عوام میں جا نہیں سکتے، پی ڈی ایم انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے

یہ بھی پڑھیں؛ ازخود نوٹس؛ آئین میں واضح ہے کہ صدر بھی تاریخ دے سکتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر