Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ، امدادی سامان بھی شامل

Now Reading:

شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ، امدادی سامان بھی شامل
شام

شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ، امدادی سامان بھی شامل

پاکستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی ہیں جس میں امدادی سامان بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہے۔

شام کیلئے امدادی وفد، پمز سے 10 ڈاکٹرز جبکہ سی ڈی اے کی 10 رکنی ریسکیو ٹیم پر مشتمل ہے جبکہ ٹیموں کے ہمراہ ریلیف سامان بھی دمشق روانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام زلزلہ، پچاس لاکھ افراد بے گھر ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

سامان میں 131 سردیوں کے فیملی خیمے اور 3 ہزار966 کلوگرام ادویات شامل ہیں تاہم ریسکیو ٹیم شام کے متاثرہ علاقوں میں اربن سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔

Advertisement

شام کے لیے ٹیموں کو وفاقی وزیر سیفران طلحہ محمود اور معاون خصوصی حامد حمید نے رخصت کیا ہے تاہم ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں پی آئ اے چارٹرڈ طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے دمشق پہنچیں گی۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے شام کے وزیرِ اعظم حسین آرنوس کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شام کے وزیرِ اعظم حسین آرنوس سے شام میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 شہباز شریف نے شامی وزیراعظم کی ہمشیرہ، ان کے گیارہ بچوں، پوتوں اور نواسوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پر گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں، پاکستان کی طرف سے بہت جلد شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر