Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں تو پنجاب کے کیوں نہیں، سبطین خان

Now Reading:

قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں تو پنجاب کے کیوں نہیں، سبطین خان
سبطین خان

قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں تو پنجاب کے کیوں نہیں، سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں تو پنجاب کے کیوں نہیں ہو سکتے۔

سبطین خان نے لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اس تقریب میں شرکت کرنے والے اور اہتمام کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں آکر مجھے اچھا لگ رہا ہے۔ ہم سب مسلمانوں کو اس نیک کام میں مل جل کر کام کرنا چاہیے

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پرویز مشرف سے جو بھی کہوں گا وہ میرے ذاتی خیالات ہیں، انہوں نے پاکستان کے لئے جو کچھ کیا انہیں سراہتا ہوں۔

سبطین خان نے کہا کہ ان سے ایک دو غلطیاں ہوئی جو عدلیہ پر ایمرجنسی لگائی وہ غلط تھا، اگر پرویز مشرف چند غلطیاں نہ کرتے تو ان کا دور بہت اچھا تھا۔

Advertisement

گورنر صاحب آئین کو اپنی مرضی کے مطابق مت پڑھیں

انکا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں تو پنجاب کے کیوں نہیں ہو سکتے، جو دو اسمبلیاں توڑی گئی ہیں ان کے الیکشن نا کروانا بہت زیادتی ہے۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گورنر کو خو خط لکھا ہے اس پر گورنرن صاحب خدا کے لئے آئین کی ٹھیک تشریح کریں، گورنر صاحب آئین کو اپنی مرضی کے مطابق مت پڑھیں۔

آرٹیکل 6 کو مذاق مت بنایا جائے

سبطین خان نے کہا کہ گورنر صاحب قانونی طور پر مجاز ہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں، آئین میں درج ہے کہ گورنر عبوری وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کی تشکیل سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو مذاق مت بنایا جائے جہاں پر لگتا ہے وہاں ضرور لگنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک سے متعلق آپ وقت سے پہلے بات کر رہے ہیں، کچھ آئینی عہدے ہوتے ہیں اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن سب سے پہلے عمران خان اور تحریک انصاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر