
صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، اسلم گل
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایوان صدر پی ٹی آئی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر علوی نے غیر آئینی حکم جاری کیا،عدالت میں چیلنج کرینگے، صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر تحریک انصاف کی ربڑ سٹمپ میں بدل چکا ہے، صدر علوی کے اقدام سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اس غیر آئینی حکم پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور ضرورت پڑی تو صدر کیخلاف سڑکوں پر احتجاج کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News