
پاکستان ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجتا رہے گا، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف دورہ ترکیہ پر انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آدیامان پہنچ گئے جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرین کے پیاروں کی وفات پر تعزیت بھی کی۔
دوران ملاقات وزیر اعظم نے ترک کے زلزلہ متاثرین کو پاکستان کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی آپکے بہن بھائی ہیں، آپکو اس مشکل میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے اپیل ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے آدیامان میں پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی اور پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑحیں:وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی گئی
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سردی سے بچاؤ کیلئے خیمے اور کمبل ترکیہ بھیجتا رہے گا، پاکستان فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیج رہا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تک 500 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیج چکا ہے، پاکستان جس قدر ہو سکے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیجتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان واپسی پر میں پاکستان میں موجود سردی سے بچاؤ کے خیمے بنانے والے صنعت کاروں سے ملاقات کرونگا۔
بعدازاں آدیامان میں زلزلہ زدگان نے وزیر اعظم کا پاکستان کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔
ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم
واضح رہے کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ’وزیراعظم ریلیف فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیراعظم
اس فیصلے کی پیش نظر اراکان کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے بھی خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News