ہم نے سندھ کے لوگوں کو بھی جاگیردارانہ نظام سے آزاد کروانا ہے،عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے علاوہ پاکستان کے مسائل کا کوئی حل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں ایک منی بجٹ آیا ہے، منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئےگا، سیلزٹیکس بڑھانے سے تمام اشیا مہنگی ہوجائیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب ہونا ہی تھا، ہمارے دور میں کسانوں کے پاس ریکارڈ پیسہ آیا جبکہ ہمارے دور میں آٹا 60 روپے کلو تھا اور آج 135 روپے کلو ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں دیوالیہ کا رسک 5 فیصد تھا، آج کے بل کے بعد گیس بجلی سب مہنگا ہوگیا،پہلے ہی بتادیا تھا چوروں کا ٹولہ ملک نہیں سنبھال سکے گا ، آئی ایم ایف کے بعد بھی حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ روپیہ گرنے کی مہنگائی ابھی آنی ہے، ہمارےدورمیں نیب نے480ارب روپے ریکورکیے، قرضے لینے سےمعیشت درست نہیں ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کی دولت میں 90روپے کمی اور ان کی دولت میں90 روپےکا اضافہ ہوگیا، اسحاق ڈار نے کہا تھا ڈالر کو200 روپے سے نیچےلاؤں گا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ایک جانب مہنگائی تو دوسری جانب بےروزگاری ہے، انہوں نے معیشت کیلیے کچھ نہیں کیا صرف این آراو لیا جبکہ انہوں نے 1100ارب کے کرپشن کیسز معاف کرالیے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب ہونا ہی تھا، جان بچانےوالی ادویہ کی ملک میں قلت ہوچکی ہے، روپیہ اب تک 90روپے گرچکا ہے، جن کا بجلی کا بل 3ہزار تھا اب4300روپے ہوجائےگا
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کسانوں کے پاس ریکارڈ پیسہ آیا، پیازکی قیمت 2گنا ہوچکی ہے جبکہ کھاد1668روپے تھی اب3000سے اوپرجاچکی ہے جبکہ ہمارے دور میں آٹا 60 روپے کلو تھا اور آج 135 روپے کلو ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار بڑی بڑھکیں مارتا تھا، خودکو تجربہ کار کہتے تھےآج دیکھ لیں ملک کےساتھ کیا کیاہے ، ہم نے پرامن احتجاج جیل بھروتحریک کااعلان کیا تھا، ہم بھی سڑکوں پر آکرملک کو بند کرسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے پاس عمران خان پر مقدمات بنانے کےعلاوہ کوئی حل نہیں، عمران خان کو باہر کرنے کیلیے ملک کوتباہ نہ کریں، عدالت کہتی ہےالیکشن کراؤ اور یہ الیکشن سے بھاگ رہےہیں، قانون کی حکمرانی اور نئے الیکشن سے ہی حالات درست ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
