
ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی
پی ٹی آئی کراچی صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کرکے خود عیاشیاں کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں تمام منتخب چیئرمن وائس چیئرمین کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نومنتخب چیئرمن وائس چیئرمین نے آفتاب صدیقی کو صدر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور آفتاب صدیقی نے چیئرمین وائس چیئرمین کو مہنگائی مارچ میں بھرپور شرکت کی ہدایت و مشاورت دی۔
پی ٹی آئی کراچی صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ غیر آئینی دروازے استعمال کرکے اقتدار میں ڈرامے باز بیٹھے ہیں، یہ ڈرامے باز ملک میں بدترین مہنگائی کرکے خود سرکاری تنخواہ پر عیاشیاں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے بجائے ان کی دلچسپی عمران خان کو گرفتار کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرنے پاکستان میں عوام کو نوالے نوالے کے لیے ترسا دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی صدر آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت کی غریب مٹاؤ مہم کسی صورت پر برداشت نہیں ہوگی۔
اجلاس میں خرم شیر زمان، راجا اظہر، شہزاد قریشی، ادیبہ حسن رانا ذکی،عدنان صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News