حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے، قمر زمان کائرہ
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالت کی عزت توہین عدالت سے نہیں فیصلوں سے ہوسکتی ہے، پاکستان کا آئین ہم سب کیلئے مقدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے عمرانی جیالہ بننے کی کوشش کی اور قاسم سوری کے طرز پر کام کیا، ایسے فیصلے ردی کی ٹوکری میں جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر گورنر تاریخ دیں گے اور آئین میں صدر اور گورنر کے اختیارات واضح ہیں جبکہ عمران خان نے خط لکھ کر صدر کو ہدایات دینے کی کوشش کی اور صدر مملکت نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے لڑائی چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے جو اختیار استعمال کیا اسکا وجود ہی نہیں ہے کیونکہ پارلیمانی نظام میں صدر کے پاس انتظامی اختیار نہیں ہے، صدرکابینہ کے فیصلوں کی توثیق کرسکتے ہیں اور صوبائی حکومت کی ایڈوائز پر تاریخ دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے میں جاسکتے ہیں، عدالت پیش نہیں ہوتے جبکہ عام ملزم ایک منٹ لیٹ ہو تو عدالت فوراً ضمانت منسوخ کردیتی ہے، عمران خان عدالتی مفرور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اداروں میں اصلاحات، سیاست میں صفائی ہونی ہے اور ججزکی تقرری کے طریقہ کار بھی تبدیل ہونے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
