Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ناکام نہیں ن لیگ ناکام ہورہی ہے، انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شاہ محمود

Now Reading:

ہم ناکام نہیں ن لیگ ناکام ہورہی ہے، انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شاہ محمود
شاہ محمودقریشی

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  ہم ناکام نہیں ن لیگ ناکام ہورہی ہے، انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے یہاں آیا ہوں، میرے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا جو رویہ تھا وہ پورے پاکستان نے دیکھا، این اے 155 الیکشن کمیشن آفس میں توڑ پھوڑ آپکے کیمروں میں بھی موجود ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے سابق ایم این اے اور سٹی کے صدر پر دہشت گردی کے پرچے دیے گئے، پولیس نے کس بنیاد پر دہشت گردی کے پرچے کیے، پولیس ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

پنجاب حکومت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم پر دباو ڈال دیں گے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہا کہ پولیس نے ناجائز طور پر دہشت گردی کا مقدمہ کیا، رات گئے ہمارے مختلف کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس اگر کارکنان کو طلب کرتی وہ پیش ہوجاتے، یہ سب ضمنی انتخابات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران حکومت سے کہتا ہوں وہ انتظامیہ کو یہاں پر دیکھے، یہاں ہم سب سیاسی لوگ ہیں حالات کو خراب کرنے کے حق میں نہیں ہیں، یہاں کی انتظامیہ اور پنجاب حکومت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم پر دباو ڈال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی کارکن رات بھر جیل میں نہیں رہا لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان کو جیل میں رکھا گیا، ہمارے لوگ رہا نہیں کیے جاتے لیکن گرفتاری ڈالنے کے بعد ن لیگ کے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا، میں انتظامیہ اور سی پی او کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی فورس کو کسی جماعت کیخلاف استعمال نہ کریں۔

کل سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں آپکے بیٹے کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے، مجھے کہا جارہا ہے زین قریشی ملتان سے چلے جائیں ، اگر گرفتاری کرنی ہے تو آؤ ابھی کرلو، ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کال پر ہم پورے پاکستان کی جیلیں بھر دینگے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم خود جیل بھرو تحریک شروع کررہے ہیں، جیل بھرو تحریک ہمارا ایک فیصلہ ہوگا، تحریک انصاف نے سیاسی عمل کا حصہ رہنا ہے۔

Advertisement

ہمیں معاشی حالات کا اندازہ ہے

انکا کہنا ہے کہ ہمیں معاشی حالات کا اندازہ ہے،  جلاؤ گھیراؤ سے معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا، مسلم لیگ والے لوگوں کو فیس کرنا نہیں چاہتے، ہم ناکام نہیں وہ ناکام ہورہے ہیں، مسلم لیگ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مریم بی بی تشریف لائیں اور خطاب کیا ضرور آئیں، قوم کو بتانے چاہیئں گی آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کی ترجیحات نا معیشت ہے اور نا دہشتگردی ہے، ان کا ایجنڈا ذاتی ہے، شاہ محمود قریشی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر