Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کا اعلان

Now Reading:

عمران خان کا سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کا اعلان
عمران خان

عمران خان کا ایک مرتبہ پھر سڑکوں کو گرمانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جلد سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی وفد کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے لیاقت جتوئی اور غوث علی شاہ کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنانے کا فیصلہ کیا اور صوبائی صدر علی زیدی کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے علی زیدی کو سندھ کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی۔

Advertisement

ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دیں گے

ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ امپورٹڈ حکومت اور زرداری مافیا سے نجات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی بد قسمتی ہے کہ مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت زرداری مافیا کے خلاف جہاد کررہی ہے، ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے سندھ کے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں۔ جیل بھرو تحریک نے ملک میں انقلاب کا آغاز ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: علی زیدی کا پورے سندھ کو سری نگر بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ وفد میں سابق وزرائے اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ اور لیاقت جتوئی موجود تھے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما شیر محمد رند، آغا ارسلان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 2008 میں بائیڈن کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، علی زیدی کا دعویٰ

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر