
حکومت آئین کو مت چھیڑے، 90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین شکنی ہوگی، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت آئین کو مت چھیڑے، 90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین شکنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے چوروں کیخلاف باہر نکلیں، ملک میں خوشحالی کے بجائے تباہی نظر آرہی ہے۔
کے پی کے سینئر رہنما آج گرفتاریاں دیں گے
ہمارے دور میں معیشت بہتر، ملک ترقی کر رہا تھا
پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو#PervezKhattak #BOLNews pic.twitter.com/U6DLgKX1lX— BOL Network (@BOLNETWORK) February 23, 2023
پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کو پتا ہے انتخابات کرائے تو صفایا ہوجائے گا، ہماری ایک ہی ڈیمانڈ ہے شفاف انتخابات کرائیں، ملک کی خاطر انتخابات کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی کر کے چوری کے تمام کیسز ختم کردیے، اپنے کیسز ختم کر کے ملک کو ڈبو دیا۔
انکا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرائے جاسکتے ہیں، آئین سے چھیڑ چھاڑ کی تو بدامنی پھیل جائے گی۔ حکومت اب الیکشن سے بھی فرار ہورہی ہے، 90روز میں انتخابات نہ کرائے تو آئین شکنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک کا دوسرا روز، آج پشاور سے ہزاروں کارکنان گرفتاریاں دیں گے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر لانے کا اعلان کیا تو استعفے منظور کردیے، چوروں کا احتساب کرنا عوام کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہی کرنی تھی تو ہماری حکومت کیوں ختم کی؟ تجربوں کی وجہ سے ملک مقروض ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں، 35سال حکمرانی کرنے والوں نے قرضے لئے۔ ہمارے دور میں معیشت بہتر تھی، ملک ترقی کررہا تھا، عمران خان نے پہلے کہا تھا معیشت تباہ ہوجائے گی۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پشاور کے سینئر لیڈرز آج گرفتاری دیں گے، ہر ڈویژن سے رہنما، کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔
اسد قیصر کی گفتگو
دوسری جانب اسد قیصر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ماورائے آئین اقدامات پر ہر فورم سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، فوری انتخابات کرائے جائیں۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر 170ارب کے ٹیکسز لگائے گئے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا، آئین کاتحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔
شاہ فرمان کی گفتگو
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات نہ کروا کرآئین شکنی کی جارہی ہے، جیل بھروتحریک کسی بھی تحریک کا آخری حربہ ہوتا ہے، ہم پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا۔
شاہ فرمان نے مزید کہا کہ حکومت برقرار رہی تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت ضمنی انتخابات کیلئے تیار رہے، جنرل الیکشن نہیں کرارہی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک کا آغاز، شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت گرفتار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News