
عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز وائرل کیس، عدالت کی مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں عدالت نے مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایف آئی اے نے مدعی مقدمہ دعا عامر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست جمع کروائی۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات
ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مدعی مقدمہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں، پیش نہیں ہوسکتیں ،ان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔
ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ پاکستان میں موجود ہیں اس لیے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ کیا جائے۔
ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے ۔
مزید پڑھیں: دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی ویڈیو کے معاملے پر نیا انکشاف کردیا؛ بڑا نام سامنے آگیا
ملزمہ کے وکیل کے اعتراض پر ایف آئی اے نےدرخواست واپس لے لی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ پر گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اس وقت وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News