Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما وزیرداخلہ کے حکم پر نامعلوم مقام پر منتقل

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما وزیرداخلہ کے حکم پر نامعلوم مقام پر منتقل
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما وزیرداخلہ کے حکم پر نامعلوم مقام پر منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے حکم پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ سب سے پہلے شاہ محمود قریشی، اسدعمر کو لاہور کی جیل سے نکالا گیا اور اعظم سواتی کو بھی پنجاب کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گزشتہ رات ناقص کھانہ دیا گیا اور صبع بغیر ناشتے کے پولیس لے کر روانہ ہو گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد قیدی وین میں موجود تھی، قیدی وین میں موجود رہنماوں کو پانی تک میسر نہیں تاہم قیدیوں والی گاڑی ٹھوکر سے ملتان روڈ کی جانب روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک کا آغاز، شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت گرفتار

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر قیادت اور پارٹی کارکنان کی جانب سے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری پیش کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کردیے گئے تھے۔

Advertisement

درج مقدمات میں تھانہ سول لائن میں دہشت گردی، حبس بجا روڈ بلاک، توڑ پھوڑ اور دیگر دفعات شامل کی گئیں تاہم میاں عباد فاروق اور زبیر نیازی سمیت 80 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ میاں عباد فاروق ساتھیوں سمیت پولیس پر حملہ کیا جبکہ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیے باوردی اہلکاروں پر تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، پشاور سے آغاز

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے آغاز پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر، عمر چیمہ، اعظم سواتی، محمد مدنی، زبیر نیازی اور دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں اب تک پی ٹی آئی کے ٹوٹل 81 لوگوں نے لاہور میں پولیس کو گرفتاری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار کارکنوں کی گنتی مکمل کر کے رپورٹ پنجاب حکومت کو بجھوا دی، گرفتار کارکنوں اور قائدین کو فی الحال کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب قیدیوں والی وین کوٹ لکھپت جیل پہنچی تو اس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بھی ساتھ موجود تھی۔

پی ٹی آئی کارکنان قیدیوں والی وین کی چھت پر بیٹھے ہوئے تھے، حماد اظہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنما اپنی اپنی گاڑیوں میں قیدیوں والی وین کے ساتھ کوٹ لکھپت پہنچے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر