
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عوام سڑکوں پر نکلیں، مسرت چیمہ
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کو کوئی نقصان پہنچا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ انکو کُچھ ہوا تو عوام خود بخود سڑکوں پر نکلیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایسا دن ہے، آج پاکستان کی معیشت خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام پر ترس کھایا جائے، آج انشاء اللہ سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دے گا تو عوام اپنے نمائندے خود چنے گی۔
انکا کہنا ہے کہ آپ مہنگائی سے بچنے کے لیے پاکستان کے محب وطن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کو نقصان پہنچانا پاکستان کو نقصان پہنچنانے کے مترادف ہے، اگر خدا نہ کرے عمران خان کو کُچھ ہوا تو عوام خود بخود سڑکوں پر نکلے۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ امجد شعیب کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، رانا ثناء اللہ خون خوار درندہ ہے اور مریم نواز غنڈی رن ہے، مریم نواز جلسوں میں آئین اور قانون نہ ہونے کی دھمکیاں دیتی ہے، وہ چاہتی ہے اُسکے باپ کا آئین ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو ہٹانا پاکستان پر کالی ضرب لگانا ہے، عدلیہ سے اپیل ہے ہم قانون کی آئین کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر آپ استثناء نہیں دے سکتے تو ایک شارٹ آرڈر جاری کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج عمران خان کا استقبال پنڈی اور اسلام آباد کے لوگ پرتپاک طریقے سے کریں گے۔
عمران خان اور ان کیساتھ ہزاروں لوگوں کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ ہے
دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان آج چار عدالتوں میں پیش ہوں گے، ان تمام مقامات پر عمران خان اور ان کے ساتھ ہزاروں لوگوں کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی مقدموں میں انھیں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش کیا جا رہا ہے، حاضری ویڈیو لنک سے ممکن تھی لیکن مقصد عمران خان کی زندگی سے کھیلنا ہے۔
حکومت جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے
علاوہ ازیں شہباز گل نے کہا کہ پہلے جھوٹے مقدمے بنائے گئے اور اب انہی جھوٹے مقدموں میں عمران خان کو پیشی کے لئے جانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، عوام سب دیکھ رہی ہے انشاءللہ الیکشن میں عوام ان کا محاسبہ ہو گی۔
عمران خان پر دوبارہ حملے کا خدشہ ہے
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان سابقہ وزیراعظم اور پاکستان کی سب مقبول پارٹی کے سربراہ قاتلانہ حملہ زخمی ہوئے اللہ تعالیٰ نے انکو محفوظ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی انتقامی کارروائیوں پر مبنی جعلی مقدمات کی ایسے مقامات پر عدالتی پیشیاں جہاں شدید سیکیورٹی خطرہ ہے ان پر دوبارہ حملے کا خدشہ موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسے میں عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی کون دے گا؟ جن کی ذمہ داری سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ان میں سے وزیر داخلہ پچھلے قاتلانہ حملہ کے ملزم ہے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عمران خان عدالتوں کےاحترام میں پیش ہونگے، 22 کروڑ عوام کے لیڈر کی جان کو خطرے میں نہ ڈالا جائے اور محفوظ مقام پر سماعت کا بندوبست ہونا چاہیے۔
اللّٰہ عمران خان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عمران خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، انکی جان کو خطرہ ہے اور ان پر ایک قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی کا استعمال ہوسکتا ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ہو سکتی ہے، ایسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، ہمیں قدر کرنی چاہیے۔
انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بحالی ناگزیر ہے، جمہوریت میں جمہور کی سنی جاتی ہے، یا ہم بنانا ریپبلک بننے جارہے ہیں یا پھر مضبوط جمہوریت۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان سے توقع ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی، انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 4 کیسز میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔
کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ آج صبح زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوئے تاہم کپتان کا قافلہ شیخوپورہ سے گزر گیا ہے۔
25 سے زائد گاڑیاں زمان پارک سے روانہ ہوئیں جس میں جیمبرز اور دیگر سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد ٹول پلازہ سے خان صاحب کی ہدایت کے مطابق علی امین گنڈاپور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News